سب ڈویژن شاردہ میں مرغ ڈیلروں نے من مانے ریٹ قائم کرکے انت مچادی

جمعہ 5 مارچ 2021 14:54

سب ڈویژن شاردہ میں مرغ ڈیلروں نے من مانے ریٹ قائم کرکے انت مچادی
شاردہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء)سب ڈویژن شاردہ میں مرغ ڈیلروں نے من مانے ریٹ قائم کرکے انت مچادی ۔مرغ ڈیلروں نے زیادہ بچت کی خاطر وادی میں چوزہ لانا بند کردیا۔ مسلسل موٹا مرغ کے استعمال سے یرقان ،معدے سمیت دیگر امراض میں اضافہ نوٹ کیاگیا۔انتظامیہ اور فوڈاتھارٹی نیلم نے بھی آنکھیں بند کرلیںبرائلرمرغ جوچھ ماہ سے زیادہ عمر کاہے مارکیٹ میں سپلائی کیاجانے لگا۔

(جاری ہے)

بچوں، نوجوانوں، خواتین اور مریضوں کیلئے برائلر مرغ مضر صحت ثابت ہونے لگا۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ زائد عمر (بڑے مرغ) کی سپلائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے وادی نیلم میں چوزہ کی سپلائی یقینی بنائی جائے ۔ (بڑے مرغ ) کے کثرت سے استعمال نے یرقان جیسی موذی مرض کو بڑھادیاہے ۔ عوامی شکایات کے مطابق حکومت مرغ ڈیلروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چلہانہ سے ہی بڑے مرغ لانے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کی جائے تاکہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق چوزے کااستعمال یقینی بنایاجاسکے ۔