آل پاکستان فل کنٹکٹ شن کیوکشن کراٹے بلیک بیلٹ ٹیسٹ 7 مارچ کو لاہور میں ہوگا

جمعہ مارچ 18:10

آل پاکستان فل کنٹکٹ شن کیوکشن کراٹے بلیک بیلٹ ٹیسٹ 7 مارچ کو لاہور میں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) آل پاکستان فل کنٹکٹ شن کیوکشن کراٹے بلیک بیلٹ ٹیسٹ 7 مارچ کو لاہور میں ہوگا پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن(شن کیوکشنکائی) کے زیر اہتمام اتوار7 مارچ سے پاکستان ہیڈ کوارٹر برٹ ہال لاہور میں آل پاکستان فل کنٹکٹ شن کیوکشن کراٹے بلیک بیلٹ ڈان ٹیسٹ شروع ہورہاھے جس میں ملک بھر سے ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کیلیئے لوگ آرہیہیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختو نخوا سے 10 رنی ٹیم شرکت کیلئے آج پشاور سے روانہ ہوگی۔ سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد یاسین یاسر نے بتایا کہ ٹیم انشا اللہ بھر پور کامیابی حاصل کریگی۔ٹیم میں محمد یاسین یاسر۔فرہاد شنواری۔امازائی خان ۔نثار شنواری۔زین العابدین۔شمس العارفین۔داود شنواری۔عبید اللہ۔آفاق ریاض۔سیف اللہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :