پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی اداروں سے جواب طلب

جمعہ 5 مارچ 2021 23:05

پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی اداروں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی اداروں سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔وزرات قانون اور اطلاعات کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم ہوگئی، عدالت نے وفاقی اداروں سے 20 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ بتایا جائے، ڈیٹا محفوظ کرنے سے متعلق قانون سازی کہاں تک پہنچی ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے کون سے اقدامات اٹھائے گئی متعلقہ وزارتوں کو توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ معاملے کو دیکھیں۔ جواب جمع نہ کرانے کا مطلب معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فکر نہیں نہ ڈیٹا کو کیسے محفوظ بنایا جانا ہی! معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے، قانون کیوں نہیں بناتے۔طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ قومی سلامتی کا معاملہ مگر دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ پی ٹی اے اور نادرا نے جواب جمع کرادیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ ہمیں قانون ملے گا تو عمل درآمد کریں گے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ قانون بنانا کس کی ذمہ داری ہے۔