
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر کشیدگی ، پی ٹی آئی کارکنوں اور ن لیگی رہنماوں کی ہاتھا پائی
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب ، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال اور دیگر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی ریڈ زون میں پہنچ گئی
ساجد علی
ہفتہ 6 مارچ 2021
11:57

(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب ، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال اور دیگر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی ریڈ زون میں پہنچ گئی ، پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں کا بینرز اٹھا کر اپوزیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں لیگی رہنما مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی بھی پی ٹی آئی کارکنان سے دست و گریباں ہوگئے ، اس دوران شدید تلخ کلامی بھی ہوئی ، پی ٹی آئی کارکنوں اور مصدق ملک کے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے ، جس کے بعد ن لیگی کارکنان نے اپنے رہنماؤں کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
-
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے تباہ کردیئے
-
پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں گے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر بالکل برعکس ہے
-
افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعوی بے نقاب
-
سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
شہباز شریف نے امریکی صدر کی خوشامد اور چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں
-
ایسی سردی دہائیوں میں نہیں دیکھی ہو گی
-
امید ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے
-
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ مکرمہ میں ”کنگ سلمان گیٹ“ منصوبے کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے قابض افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کیلئے سیز فائر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.