ایم کیو ایم نے ڈپٹی سینٹ چیئرمین کی سیٹ کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ، غیر اعلانیہ طور پر سِیل سیاسی دفاتر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے، فیصل سبزواری

ہفتہ 6 مارچ 2021 14:02

ایم کیو ایم نے ڈپٹی سینٹ چیئرمین کی سیٹ کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ، غیر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے نومنتخب سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران کو اعتماد کا ووٹ دینے کے عوض کوئی ڈیل نہیں کی البتہ تحریک انصاف کے ساتھ 2018میں کی گئی مفاہمت کی یاداشت دہرائی گئی ہے جبکہ شہری سندھ کے حقوق پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سست روی کے ساتھ عمل درآمد کررہی ہے، ہماری اور شہری سندھ کے لوگوں کی توقع تھی کہ وہ جلد معاملات کو حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ڈپٹی سینٹ چیئرمین کی سیٹ کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا البتہ غیر اعلانیہ طور پر سِیل سیاسی دفاتر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔