شیرا کوٹ پولیس نے لاہور شہر میں گٹکا کی سپلائی کو ناکام بنا دیا

اتوار 7 مارچ 2021 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) شیرا کوٹ پولیس نے لاہور شہر میں گٹکا کی سپلائی کو ناکام بنا دیا۔ بتایا گیاہے کہ پولیس نے بند روڈ ناکہ پر پک اپ کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی کو بھگا دیا،تعاقب کرکے پک اپ کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر 08 تھیلے گٹکا برآمد ہو گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گٹکا لاہور کے مختلف علاقوں اورسکولز اورکالجز میں فروخت کرتے تھے۔پولیس کے مطابق پک اپ ڈرائیور عنایت اور اس کے ساتھی شمس نے ہاتھا پائی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :