Live Updates

حکومتی ترجمانوں کا اجلاس، مریم نواز کے ایجنسیز سے متعلق بیانات کی مذمت

چوری کا الیکشن جیتنے پر خوشیاں منائی گئیں، اگر ہاؤس کا اعتماد نہیں تھا تو فوزیہ ارشد کیسے کامیاب ہوئیں ، ترجمانوں کی گفتگو

پیر 8 مارچ 2021 22:45

حکومتی ترجمانوں کا اجلاس، مریم نواز کے ایجنسیز سے متعلق بیانات کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں مریم نواز کے ملکی ایجنسیز سے متعلق بیانات کی سخت مذمت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا، اجلاس میں الیکشن ایکٹ سمیت مریم نواز کے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مریم نواز کے ملکی ایجنسیز سے متعلق بیانات کی سخت مذمت کی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کی اخلاقیات تباہ کر دی گئی ہیں۔حکومتی ترجمانوں نے اجلاس میں کہا کہ چوری کا الیکشن جیتنے پر خوشیاں منائی گئیں، اگر ہاؤس کا اعتماد نہیں تھا تو فوزیہ ارشد کیسے کامیاب ہوئیں ہاؤس کا ارادہ نہ ہوتا تو خاتون کامیاب ہوتی نہ اعتماد کا ووٹ ملتا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے انتظامی معاملات پر بھی سوالات اٹھائے گئے، حکومتی ترجمانوں نے کہا الیکشن کمیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ ٹریس ایبل بیلٹ پیپر چھاپنے میں کتنا وقت لگ جاتا اجلاس میں مریم نواز کے ٹکٹس چلنے کے بیان پر ممکنہ قانونی کارروائی پر بحث کی گئی، ارکان نے کہا مریم نواز کے بیان سے لگ رہا ہے انھوں نے سینیٹ الیکشن میں پیسا چلایا، بیان سے لگا کہ پیسا چلایا گیا مگر ایجنسیوں نے منصوبہ ناکام بنا دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ روایت بن چکی ہے کہ پیسا لگا کر اقتدار میں آتے ہیں، پھر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر پیسا واپس نکلواتے ہیں، کرپشن کر کے نیلسن منڈیلا کی طرح تقاریر جھاڑتے ہیں،وزیر اعظم نے صحافیوں پر بھی تنقید کی، کہا کچھ صحافی بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے تھے کہ منڈیلا کو بولنے دیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات