لاہور،سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے پر منشا بم اور اس کے بیٹوں سمیت 25 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

بدھ مارچ 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2021ء) ایل ڈی اے نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے پر منشا بم اور اس کے بیٹوں سمیت 25 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمہ میں عامر منشا، طارق منشا، فیصل ملک، عاصم ملک و دیگر کو نامزد کیا گیا، ایل ڈی اے نے 34 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے پر مقدمہ درج کرایا، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹان پلاننگ محمد عمر کی مدعیت میں تھانہ وفاقی کالونی جوہر ٹان میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ پی آئی اے روڈ پر ایل ڈی اے نے گزشتہ روز بھاری آپریشن کر کے 34 کنال اراضی واگزار کرائی تھی اور ایل ڈی اے کی سرکاری اراضی پر قائم پختہ اور عارضی تعمیرات مسمار کردی گئی تھیں