بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان عدالتی جنگ نے نیا موڑ لے لیا

جمعرات 18 مارچ 2021 12:19

بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان عدالتی جنگ نے نیا موڑ لے لیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2021ء) ہالی ووڈ کی سابقہ مشہور فلمی جوڑی اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان طلاق سے متعلق عدالتی کارروائی مزید تلخ ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی طلاق کے حوالے سے معاملات نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے کیونکہ اب اداکارہ نے گھریلو ناچاقی کے ثبوت فراہم کرنے کے لئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

(جاری ہے)

انجلینا جولی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز میں لکھا ہے کہ وہ شادی کے دوران ہونے والی ناچاقیوں کے الزامات کو ثابت کرنے کے لئے ثبوت فراہم کرنا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی اور 2 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کے بعد سے دونوں کے درمیان اب تک قانونی طور پر علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کے لئے معاملات چل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :