پلاٹ پر قبضے کی کوشش، منشا بم کے تینوں بیٹے گرفتار

ہفتہ 27 مارچ 2021 17:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2021ء) پولیس نے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کرنے پر منشا بم کے تینوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق منشا بم کے بیٹے عامر، عاصم اور طارق کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے ایک شہری کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہیکہ ملزمان نے شہری سیگن پوائنٹ پرسونیکی چین اور نقدی بھی چھینی تھی جب کہ ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :