ہمارے دروازے تمام دین دوستوں اور محب وطن کے لئے کھلے ہیں،جمعیت علماء اسلام (س) بلوچستان میں تیزی سے فعال اور منظم ہو رہی ہے،مولانا مفتی عبدالواحد بازئی

ہفتہ 3 اپریل 2021 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2021ء) قاری مہر اللہ بازئی اپنے دونوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام (س) میں شولیت کی ہمارے دروازے تمام دین دوستوں اور محب وطن کے لئے کھلے ہیں جمعیت علماء اسلام (س) بلوچستان میں تیزی سے فعال اور منظم ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ‘ جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار انجینئر نسیم خان سعود ‘ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری سردار ولی خان بادیزئی ‘ ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب امیر قاری نعیم اللہ بڑیچ ‘ سابق امیدوار این اے 264 مولانا عبدالقاہر بازئی ‘ پی بی 24 کے چیئرمین نعیم خان بازئی ‘ قاری مہر اللہ بازئی و دیگر نے اغبرگ کلی اندوزئی میں ایک بڑی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاری مہر اللہ بازئی اپنے دونوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام (س) میں شمولیت کی شمولیت کرنے والوں میں محمد ادریس ‘ اعجاز الحق ‘ عصمت الہ بازئی ‘ مطیع اللہ بازئی ‘ اللہ دوست بھائی ‘ محمد اعظم بازئی ‘ رفیق اللہ ‘ علائوالدین سیال ‘ شیراحمد بازئی ‘ محمد حسن اور یونس بازئی شامل ہے مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک ایسی دینی جماعت ہے جو ہر محب وطن اور دین دوست حضرات خدمت کرنے کے لئے ہر وقت دروازے کھلے ہیں بے شک ہر ایک اپنی خدمات پیش کرسکتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ آئے روز شمولیتی تقاریب جمعیت علماء اسلام (س) کی مقبولیت کی واضح دلیل ہے دریں اثناء جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا نجم الدین درویش ‘ سردار نسیم ترین ‘ سردار انجینئر ‘ نسیم مسعود ‘ قاری نعیم انور جلال و دیگر نے عبدالخالق رند کو پریس کلب کے صدر اور ان کے تمام نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ عبدالخالق رند اور ان کی پوری کابینہ اپنے صحافت کے لئے مثبت کامیابی ثابت ہونگے۔