جامعہ کراچی کا2سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ ،تاہم منظوری اکیڈمی کونسل سے لی جائے گی،اکیڈمک کونسل کااجلاس 12اپریل کوطلب

پیر 5 اپریل 2021 12:59

جامعہ کراچی کا2سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ ،تاہم منظوری اکیڈمی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2021ء) جامعہ کراچی نے 2 سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا تاہم پروگرام جاری رکھنے کی منظوری اکیڈمی کونسل سے لی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی نے 2سالہ ڈگری پروگرام برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، 2 سالہ ڈگری پروگرام کو برقراررکھنے کی منظوری اکیڈمی کونسل سے لی جائے گی۔اس سلسلے میں جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کااجلاس 12اپریل کوطلب کرلیا ہے ، وائس چانسلرجامعہ کراچی اجلاس کی سربراہی کریں گے۔یاد رہے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے جامعات کو 2سالہ ڈگری پروگرام سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ اب کسی بھی کالج سے بی اے،بی کام، بی ایس ای کی ڈگری نہیں ملے گی۔

متعلقہ عنوان :