وزیراعظم اور صدر مملکت کے طیاروں کی مرمت کیلئے کروڑوں روپے جاری کروانے کیلئے سمری تیار

عمران خان بھی ماضی کے وزرائے اعظم کے نقش قدم پر چل پڑے، وزیراعظم اور صدر کے طیاروں کی مرمت کیلیے درکار رقم کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 7 اپریل 2021 00:40

وزیراعظم اور صدر مملکت کے طیاروں کی مرمت کیلئے کروڑوں روپے جاری کروانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 6 اپریل 2021) عمران خان بھی ماضی کے وزرائے اعظم کے نقش قدم پر چل پڑے، وزیراعظم اور صدر مملکت کے طیاروں کی مرمت کیلئے کروڑوں روپے جاری کروانے کیلئے سمری تیار کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابقوزارت دفاع نے صدر مملکت اور وزیراعظم کے زیراستعمال 2 خصوصی طیاروں کی مرمت کے لیے حکومت سے 33 کروڑ روپے مانگ لیے۔ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے طیاروں کی مرمت کے لیے حکومت سے 33 کروڑ روپے طلب کیے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت دفاع نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

سمری میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور صدر مملکت کے زیر استعمال خصوصی طیاروں کی سالانہ مرمت درکار ہے، 2 وی وی آئی پی گلف اسٹریم طیاروں کی مرمت کے لیے33 کروڑ روپے سپلیمنٹری گرانٹ دی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی خصوصی طیاروں کی مرمت کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کا فیصلہ کل کرے گی۔واضح رہے کہ ماضی کے وزرائے اعظم بھی اپنے خصوصی طیاروں کی مرمت کے لیے کروڑوں روپے جاری کروا چکے ہیں۔                                                                                                                                                                   

متعلقہ عنوان :