دوران پرواز بچے کی پیدائش،فضا میں ہی نومولود نے آمد کا اعلان کر دیا

فضائی کمپنی نے جہاز میں پیدا ہونے والے بچے کے لیے تحائف اور مراعات کا اعلان کر دیا

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات اپریل 03:24

دوران پرواز بچے کی پیدائش،فضا میں ہی نومولود نے آمد کا اعلان کر دیا
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2021ء) دوران پرواز حاملہ خاتون کی طبیعت بگڑ گئی جس پرکپتان نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایئرپورٹ پر موجود ڈاکٹر کی نگرانی میں کامیاب ڈلیوری کراتے ہوئے نومولود نے جہاز میں دنیا کے سفر کا قدم رکھا۔یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے کہ دوران سفر کسی بچے کی پیدائش ہوئی ہو اس سے پہلے بھی کئی ایسے انوکھے واقعات پیش آ چکے ہوئے ہیں جبکہ درج ذیل دلچسپ واقعہ ایسا ہے کہ مصر کی ہوائی کمپنی نے پیدا ہونے والے بچے کو خوش ہو کر انعام و اکرام سے نوازنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

ایئرپورٹ پر خاتون کی ڈلیوری کا پراسز جہاز کے اندر ہی انجام دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر کے ساتھ نرسنگ کا کام جہاز کے خواتین عملے نے انجام دیا ہے۔جبکہ ڈلیوری کے بعد تمام مسافروں سمیت یہ پروا زاپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

ڈلیوری کے دوران والدہ اور بچہ دونوں کی طبیعت ٹھیک رہی اور کسی بھی قسم کی پیچیدگی سامنے نہیں آئی۔ مصر میں دوران پرواز طیارے میں خاتون مسافر نے ایک صحت مند بچے کو جنم دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک چاڈ سے تعلق رکھنے والی حاملہ مسافر کو اپنے ملک سے قاہرہ آنے والی ایجیپٹ ایئر کی پرواز کے دوران زچگی کی تکلیف شروع ہوگئی اور خاتون نے مدد کے لیے عملے کو پکارا۔اس دوران خاتون کی طبیعت بگڑ گئی جس پر پائلٹ نے طیارے کا رُوٹ تبدیل کرتے ہوئے مصر کے اسوان ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کردی اور ایئرپورٹ سے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔ جہاز کے عملے نے زچگی کے عمل میں ڈاکٹر کی مدد کی۔خاتون مسافر نے طیارے میں ہی بچے کو جنم دیا جس کے بعد طیارہ دوبارہ اپنی منزل قاہرہ کے لیے روانہ ہوگیا۔ مصر کی فضائی کمپنی نے طیارے میں جنم لینے والے بچے کے لیے تحائف اور مراعات کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :