بلوچستان تھینک ٹینک نیٹ ورک کا قیام خوش آئند عمل ہے،گورنر بلوچستان

جمعرات 8 اپریل 2021 18:55

بلوچستان تھینک ٹینک نیٹ ورک کا قیام خوش آئند عمل ہے،گورنر بلوچستان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ بلوچستان تھینک ٹینک نیٹ ورک (بی ٹی ٹی این) کا قیام ایک خوش آئند عمل ہے گورنر یاسین زئی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ صوبے میں تھینک ٹینک کی عدم موجودگی اور ریسرچ سینٹرز کے فقدان کی وجہ سے ہم اپنے ماہرین اور محققین سے استفادہ نہ کر سکے یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں بلوچستان تھینک ٹینک نیٹ ورک کے قیام سے متعلق اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر فاروق بازئی، بی ٹی ٹی این کے کنسلٹنٹ بریگیڈیئر (ر) آغا احمد گل نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئی. اس کے علاوہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان، سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ ترین اور یونیورسٹی آف لورالائی ڈاکٹر مقصود احمد بھی موجود تھے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ حکومت تمام پی ایچ ڈی سکالرز پر باقاعدگی سے بہت بڑی رقم خرچ کرتی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ اعلیٰ ڈگری یافتہ افراد بھی اپنی تمام تر توجہ تحقیق پر ہی مرکوز رکھیں انہوں نے کہا کہ بی ٹی ٹی این کے قیام سے نہ صرف جدید ریسرچ پر مبنی علم ودانش کو فروغ ملیگا بلکہ قومی پالیسیاں تشکیل دینے میں بھی مددورہنمائی ملے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں موجود قابل ماہرین اور محققین کے علم وتجربہ سے بھرپور استفادہ کرنا اشد ضروری ہی. بعدازاں بیوٹمز یونیورسٹی اور بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔