علی اسجد کے گھر مٹھائی لیکر جاؤں گی، نوشین افتخار

علی اسجد ملہی کو پیغام ہے اقتدار کی لالچ میں جانیں قربان نہیں کرنی چاہیے، بیان

اتوار 11 اپریل 2021 16:15

علی اسجد کے گھر مٹھائی لیکر جاؤں گی، نوشین افتخار
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2021ء) این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والی مسلم لیگ نون کی اٴْمیدوار نوشین افتخار نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی اٴْمیدوار علی اسجد ملہی کی مبارکباد پر اٴْن کے گھر مٹھائی لیکر جائیں گی۔

(جاری ہے)

نون لیگی امیدوار نوشین افتخار نے آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ کو ایک بار پھر مبارکباد، میں نے سرکاری نتیجہ وصول کرلیا ہے۔نوشین افتخار نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کے لیے پُرعزم ہوں۔اٴْنہوں نے پی ٹی آئی اٴْمیدوار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ علی اسجد ملہی کو پیغام ہے اقتدار کی لالچ میں جانیں قربان نہیں کرنی چاہیے۔نوشین افتخار نے کہا کہ میری یہی خواہش تھی الیکشن اسی طرح پُرامن ہوتا۔