انسداددہشت گردی عدالت نے بدین تھانے پر حملے کے کیس میں ذوالفقار مزرا سمیت مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بری کردیا

پیر 12 اپریل 2021 15:59

انسداددہشت گردی عدالت نے بدین تھانے پر حملے کے کیس میں ذوالفقار مزرا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) انسداددہشت گردی عدالت نے بدین تھانے پر حملے کے کیس می ںسندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقار مزرا سمیت مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بری کردیا گیاہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ذاتی دشمنی میں مقدمہ بنایا لیکن پاکستان میں ابھی تک انصاف قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرکوانسداد دہشتگردی عدالت میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور شریک ملزمان کے خلاف بدین تھانے پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ہفتے کے روز محفوظ کئے جانے والا فیصلہ عدالت نے پیرکوسنا دیا۔ عدالت نے ذوالفقار مرزا سمیت مقدمے میں نامزد مرتضیٰ میمن، میر عبداللہ تالپور ،مختیار ملک اختر، غلام محمد، ریاض، اشرف فدا حسین، خدا بخش، عبدالقادر، نواز علی سمیت 54ملزمان کو بری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا سمیت دیگر 54 افراد پر چھ سال قبل 2015 میں بدین تھانے پر حملہ، ہنگامہ آرائی جلائو گھیرائو کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر زوالفقار نے مرزا نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ذاتی دشمنی میں مقدمہ بنایا ہمیں شیشے توڑنے کی سزا دی گئی ہے پاکستان میں ابھی تک انصاف قائم ہے۔ اپوزیشن الائنز کے حوالے زوالفقار مرزا نے کہاکہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کے نعرے لگانے والے لیڈران سے زیادہ سندھ کے عوام کا احساس وزیر اعظم کو ہے۔