فیصل آباد، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ، 80سے زائد مقامات پر وارداتیں

پولیس ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، شہریوں میں خوف و ہراس

پیر 12 اپریل 2021 20:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ، 80سے زائد مقامات پر وارداتیں ‘ پولیس ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ،شہریوں میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے خوف و ہراس ، شہریوں کا چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کا اظہارپولیس نے وارداتیں کم ظاہر کرنے کیلئے شہریوں شکایات کا اندراج کرنے کی بجائے تین دن بعد دفترداخل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا آن لائن کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں آئرن مارکیٹ میں علی سے مسلح افراد نے موٹرسائیکل ایف ڈی کے دھوم ماڈل2017 و نقدی 50ہزار چھین لی گئی، عاصم ٹائون میں زین جاوید سے بھی ہنڈا125 موٹرسائیکل نمبری ایف ڈی ڈبلیو ماڈل2019 چھین لی گئی، تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں میونسپل کالونی سے ماجد اور یاسر ٹائون میں امتیاز سے موٹرسائیکلیں ونقدی وغیرہ چھین لی گئی، سٹی تاندلہ میں قمر عباس گلبرگ میں تنویر، تمبو کالونی میں احمد سے گھروں سے بھاری مال وزر لوٹ لیا گیا، بھٹی ٹائون میں ندیم، 416 گ ب میں خرم، خرم چوک میں علی حیدر، ممتاز آباد میں وسیم، 33ج ب میں عرفان، 37 گ ب سے عباس، تیزاب مل چوک میں عابد وارداتوں میں لٹ گئے، تھانہ صدر کے چک240 میں علی حمزہ کے گھر سے چور نقدی 20ہزار لے اُڑے، 57 رب میں شکیل سے موٹرسائیکل چھین لی گئی، جھمرہ میں غفران کے مویشی چوری ہو گئے، گارڈن محلہ میں امتیاز کے گھر سے چور قیمتی اشیاء لے اُڑے، 426 گ ب میں احمد سے نقدی وغیرہ چھین لی گئی، پیپلز کالونی میں عبدالعزیز کی دکان سے چور قیمتی سامان لے گئے، سول ہسپتال کے قریب سے علی کا کیری ڈبہ بولان نمبری ایل ای ڈی 5143 ماڈل 2016 چور لے اُڑے، مدینہ ٹائون میں عابد سے لیپ ٹاپ، موبائل ونقدی چھین لی گئی، فیکٹری ایریا میں نعیم سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں احمد سے 12ہزار کی نقدی چھین لی گئی، مدینہ مارکیٹ میں عمران کے گھر سے چور 7تولے زیورات 4لاکھ کی نقدی وغیرہ لے گئے، نیو گرین ویو کالونی میں علی کی موٹرسائیکل چور لے اُڑے، الائیڈ ہسپتال میں احسان، رشید آباد میں نوید، بدر کالونی سے وحید، 239 رب میں احمد، عباس پور میں ریاست اور شاہین چوک میں سیف بھی وارداتوں میں لٹ گیا، سٹی جڑانوالہ میں مدینہ بیکری سے ساجد پروین کی موٹرسائیکل چور لے اُڑے، دستگیر پورہ میں ابوبکر کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، آصف کالونی میں خالد کے مویشی چوری ہو گئے، کھرڑیانوالہ میں اویس کو لوٹ لیا گیا، آصف کالونی 246چک میں خالد کے مویشی چوری ہو گئے، کھرڑیانوالہ میں اویس سے نقدی چھین لی گئی، ملت ٹائون میں فاروق سے نقدی 25ہزار، اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا گیا، بشیر کالونی میں سکندر کی موٹرسائیکل چور لے گئے، بجلی گھر میں علی سے 2لاکھ کی نقدی چھین لی گئی، 140 گ ب میں شفیع الله سے 18ہزار کی نقدی چھین لی گئی، عبدالله پل میں علی سے 50ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی، مراد کالونی میں نبیل محمود سے نقدی وموبائل چھین لیا گیا، فاروق آباد میں احمد سے نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے گئے، گارڈن کالونی میں حافظ احتشام سے موٹرسائیکل چھین لی گئی تاجر رہنما حاجی محمد اصغر ،لالہ دلدار حسین ،میاں عمر اقبال پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی ترجمان منظور حسین رحمانی ،مسلم لیگ رہنما عبدالغفوبٹ ، سمیت دیگرنے شہرمیں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکارہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام نے اگر از خود چوروں اور ڈاکوئوں کا مقابلہ شروع کر دیا تو یہ کسی بڑے حادثہ کا سبب ثابت ہو سکتا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ فوری طور اس امن و امان کی بحالی پر توجہ دی جائے اور شہریوں کی عزت اورجان و مال کو کو تحفظ فراہم کیا جائے ،شہر میں جرائم کنٹرول پر خصوصی توجہ دی جائے اور شہریوں کو اپنی حفاظت آپ کرنے کے لئے اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائی