وزیراعلی سندھ سے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی ملاقات

ہمیں سجاول کیڈٹ کالج چلانے کیلئے نیوی کی مدد درکار ہوگی، چاہتا ہوں ماہی گیروں کے بچے نیوی میں شمولیت کریں،وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 15 اپریل 2021 14:26

وزیراعلی سندھ سے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے ملاقات کی۔دوران ملاقات وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں سجاول کیڈٹ کالج چلانے کیلئے نیوی کی مدد درکار ہوگی، چاہتا ہوں ماہی گیروں کے بچے نیوی میں شمولیت کریں۔جمعرات کووزیراعلی سندھ نے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی ملاقات کی اور انہیں سندھ میں خوش آمدید کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کیڈٹ کالج سانگھڑ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ کیڈٹ کالج سانگھڑ کو سالانہ 30 ملین روپے گرانٹ دیتے ہیں۔کمانڈر کراچی نے کہا کہ اس کالج میں 600 سے زائد طلبا ہیں، صالح آباد کراچی میں نیوی نے ہائی اسکول اڈاپٹ کیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صالح آباد اسکول کی سندھ حکومت تزئین و آرائش کریگی، سجاول میں ایک کیڈٹ کالج قائم کر رہے ہیں، ساحلی علاقے میں رہنے والے بچوں کیلئے کیڈٹ کالج ہونا چاہئے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ ہمیں سجاول کیڈٹ کالج چلانے کیلئے نیوی کی مدد درکار ہوگی، میں چاہتا ہوں کہ ماہی گیروں کے بچے نیوی میں شمولیت کریں اس لیے سجاول میں کیڈٹ کالج قائم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :