ماحولیاتی صحافت کی ورکشاپس، درخواست اور طریقہء کار

DW ڈی ڈبلیو جمعرات 15 اپریل 2021 14:40

ماحولیاتی صحافت کی ورکشاپس، درخواست اور طریقہء کار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2021ء) ڈی ڈبلیو اکیڈمی بین الاقوامی سطح پر میڈیا کی ترقی کے لیے کوشاں ایک کلیدی جرمن تنظیم ہے۔ ڈی ڈبلیو اکیڈمی پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کے نوجوان صحافیوں کے لیے ایک ورکشاپ سیریز کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ ورکشاپس 'ماحولیاتی صحافت: انڈو پیسیفک خطے کے بڑے دریا، زندگی اور تنازعات دونوں کا منبع‘ نامی پراجیکٹ کا حصہ ہیں، جس کے لیے مالی وسائل جرمنی کے وفاقی دفتر برائے خارجہ امور نے مہیا کیے ہیں۔

اس منصوبے کا مقصد مقامی میڈیا سے جڑے صحافیوں کی پیشہ وارانہ بنیادوں پر ماحولیاتی امور سے متعلق موبائل ویڈیو اسٹوریز کی پروڈکشن میں معاونت کرنا ہے۔

اس تربیتی پروگرام میں شرکت کے لیے درخواست اردو یا انگریزی میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اردو یا انگریزی میں مکمل طریقہء کار، ضوابط، درخواست اور پروپوزل فارم اس مضمون کے نیچے دیے گئے لنکس کے ذریعے PDF فائلز کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔

یہاں دونوں زبانوں میں بالترتیب تین تین پی ڈی ایف فائلز موجود ہیں، جن میں سے (ایک انگریزی اور ایک اردو میں) درخواستوں سے متعلق مکمل قواعدو ضوابط اور طریقہ کار پر مبنی ہے۔ اسی طرح درخواست اور اسٹوری پروپوزل فارم بھی اردو اور انگریزی میں پی ڈی ایف فائلز کی صورت میں موجود ہیں۔ درخواست جمع کرانے کے لیے آپ کسی ایک زبان کا استعمال کر سکتے ہیں۔

تاہم واضح رہے کہ کسی ابہام یا تنازعے کی صورت میں فارم، اسٹوری پروپوزل یا قواعد و ضوابط کے لیے انگریزی ورژن کو معیار سمجھا جائے گا۔ مطلوبہ دستاویزات نیچے ’’ڈاؤن لوڈز‘‘ کے مقام سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔