شرح خواندگی کا مقررہ ہدف کیلئے حکومت پنجاب نے منصوبے شروع کررکھے ہیں، راشد حفیظ

جمعہ 16 اپریل 2021 15:18

شرح خواندگی کا مقررہ  ہدف کیلئے  حکومت پنجاب نے منصوبے شروع کررکھے ہیں، ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2021ء) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ شرخ خواندگی کا مقرر کردہ ہدف حاصل کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے جو نئے منصوبے شروع کر رکھے ہیں ان کی بروقت تکمیل اور انہیں نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری اور فرائض میں شامل ہے جس میں کوئی سستی ، غفلت یا لاپرواہی قابل برداشت نہیں .

انہو ںنے یہ بات ایک محکمانہ اجلاس میں محکمہ خواندگی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی .  راجہ راشد حفیظ نے شرح خواندگی میں اضافے کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پوری توجہ کے ساتھ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں . انہو ںنے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں میں عارضی تعطل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر رسمی تعلیمی اداروں میں غیر موجود سہولیات کو پورا کیا جائے اور ضروری رد وبدل کرکے ان سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے .

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے سے جہالت کے خاتمے پر خاص توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے بھر کے تمام علاقوں میں نئے غیر رسمی سکول قائم کئے جا رہے ہیں . صنعتی و تجارت سے وابستہ لوگوں کو نئے سکول بنانے یا پہلے سے بنے ہوئے سکول اپنانے پر آمادہ کیا گیا ہے تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ناخواندگی کا مکمل خاتمہ کرنے کی کاوشوں کو نتیجہ خیز بنایا جائے .

اس سلسلے میں محکمہ خواندگی کے افسران مخیر لوگوں سے مسلسل رابطہ رکھیں اور انہیں ہر ممکن سہولیات دیں تاکہ ان کی معاونت سے ان سکولوں کو صحیح معنوں میں فعال بنایا جا سکے .  دریں اثنا ء صوبائی وزیر نے ، جنہیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مہنگائی و ذخیرہ اندوزی جیسے معاملات پر ضلع چکوال میں نگران مقرر کیا ہے ، چکوال کی مختلف مارکیٹوں ، تھانوں اور سرکاری دفاتر کا دورہ کیا .

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی رمضان بازاروں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ان بازاروں میں عوام الناس کو سہولیات دی جائیں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ لوگوں کو معیاری اشیاء میسر ہوں .  انہو ںنے کہا کہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں . راجہ راشد حفیظ نے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں عوام الناس سے گفتگو کی اور ان سے اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے بارے میں پوچھا .

صوبائی وزیر نے سٹالوں کا بھی دورہ کیا اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کو معیاری اشیاء فراہم کریں اور ان کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آئیں . نیز حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کی پابندی بھی کی جائے اور کسی شکایت کی صورت میں مارکیٹ کمیٹی اور انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے�

(جاری ہے)