صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی

ڈاکٹر قبلہ ایاز بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات ،کونسل کی 12 خالی نشستوں پر تقرری کی منظوری دی گئی

جمعہ 16 اپریل 2021 16:42

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت تقرریاں کیں،صدر مملکت نے کونسل کی 12 خالی نشستوں پر تقرری کی منظوری دی،ڈاکٹر قبلہ ایاز بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کر دیئے گئے ،کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، پیر ابوالحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف بطور ممبر تعینات کر دیئے گئے ،محمد حسن حسیب الرحمن اور دارالعلوم حقانیہ ، اکوڑہ خٹک کے مولانا حمید الحق حقانی بھی ممبر تعینات کئے گئے ،علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اورپیرزادہ جنید امین کی بطور ممبر منظوری دی گئی ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ بھی ممبر تعینات کئے گئے