کرکٹ بورڈز آئی پی ایل کا مقابلہ نہیں کرسکتے: عاقب جاوید

اگر دوسرے کرکٹ بورڈز کو اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں جانے سے روکنا ہے تو کھلاڑیوں کو بہت زیادہ پیسہ دینا پڑیگا جوبہت مشکل کام ہے: سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 17 اپریل 2021 16:01

کرکٹ بورڈز آئی پی ایل کا مقابلہ نہیں کرسکتے: عاقب جاوید
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17اپریل 2021ء ) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ قومی ذمہ داریوں کے باوجود پیسے کی ریل پیل کی وجہ سے کھلاڑیوں کو انڈین پریمیر لیگ میں جانے سے روکنا مشکل ہے ۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑی پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد آئی پی ایل کے لئے روانہ ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے ساتھ ساتھ ہندوستان (بی سی سی آئی) بھی بہت مضبوط ہے جس کا مطلب ہے کہ اگر دوسرے کرکٹ بورڈز کو اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں جانے سے روکنا ہے تو کھلاڑیوں کو بہت زیادہ پیسہ دینا پڑے گا جوبہت مشکل کام ہے۔

کھلاڑی ڈیڑھ ماہ تک آئی پی ایل میں کھیلنے سے تقریبا 15 لاکھ ڈالرز کماتے ہیں جو قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے کمائی جانے والی رقم سے دوگنا ہے ،جنوبی افریقی کرکٹ داخلی انتظامی امور کی وجہ سے پہلے ہی جدوجہد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا موازنہ پاکستانی سپیڈ سٹار شاہین آفریدی سے کرتے ہوئے ٹیم انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ شاہین کے ورک لوڈ کو سنبھال لیں۔

جسپریت]بُمراہ اچھے بائولر ہیں، وہ ڈیتھ بالنگ کے معاملے میں شاہین آفریدی سے بہتر ہیں۔ نئی گیند کے ساتھ شاہین ان سے آگے ہیں۔ شاہین کو میچ کھلانا ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ پاکستانی ٹیم کو شاہین آفریدی کا ورک لوڈ سنبھالنا ہوگا۔ جب ٹیم سیریز ہار جائے تو اسے کھلانے کی ضرورت نہیں ، ٹیم مینجمنٹ کو روٹیشن پالیسی اپنانا ہوگی ۔ شاہین کو صرف وہی میچ کھیلنا چاہئے جو اہم ہیں۔