پارہ چنار اور ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ باری اور طوفانی بارش نے تباہی مچادی
کھڑی فصلوں و باغات اور گاڑیوںکو شدید نقصان ،درجنوں مکانات کی دیواریں منہدم ہو گئیں
اتوار 18 اپریل 2021 20:00
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق شدید بارش کے باعث کئی شہری علاقے بشمول ایئرپورٹ کالونی میں متعدد گھروں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا جس پر مقامی لوگوں نے امدادی ٹیموں کو طلب کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کا سہارا لیا جس پر ریسکیوکی ٹیموں نے فوری طورپر متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر سیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ژالہ باری سے 20 سے زائد مکانات کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر سیلابی پانی میں پھنسے 45 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں کچے مکانات کی دیواریں سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث گرگئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ شدید ژالہ باری اور طوفانی بادوباران کے باعث علاقے میں بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔مقامی لوگوں اور محکمہ زراعت کے حکام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پارہ چنار کو آفت زدہ قرار دے کر نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔دریں اثناء اتوار کے روزبعدازدوپہر کوہاٹ اورمضافاتی علاقوں سمیت قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں بھی شدیدژالہ باری اور موسلادھار بارش ہوئی ۔ژالہ باری کے باعث درہ آدم خیل سے ملحقہ پہاڑوں نے سفید چادراٴْوڑھ لی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدید ژالہ باری کے باعث گھروں کی چھتوں پر لگائے گئے سولرپینل کو بری طرح نقصان پہنچا۔ کوہاٹ میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس کے باعث کھڑی فصلوں اور میوے کے باغات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے وہاںموسم انتہائی خوشگوار ہوا اور روزہ دار لطف اندوز ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.