مودی کے انتخابی حلقے وراناسی میں آکسیجن اور ایمبولینس کی سہولت نہ ملنے پر ماں کا جواں سالہ بیٹا کورونا کی وجہ سے اس کی آنکھوں کے سامنے دم توڑ گیا

جمعہ 23 اپریل 2021 21:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) مودی کے انتخابی حلقے وراناسی میں آکسیجن اور ایمبولینس کی سہولت نہ ملنے پر ماں کا جواں سالہ بیٹا کورونا کی وجہ سے اس کی آنکھوں کے سامنے دم توڑ گیا۔بھارتی ریاست ا ترپردیش کے شہر وارانسی میں ایک ماں کی دل دہلا دینے والی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔ رکشے میں بیٹھی ماں کے قدموں میں اس کے 29 سالہ بیٹے کی لاش پڑی ہے۔

(جاری ہے)

ماں کا کہنا تھا ہسپتال والوں سے آکسیجن اور ایمبولینس کی بھیک مانگی لیکن کچھ نہیں ملا۔ دوسرے سے تیسرے ہسپتال لے جاتے ہوئے نوجوان کی موت ہو گئی۔واضح رہے کہ بھارت کورونا کا گڑھ بن چکا ہے، ایک ہی روز ریکارڈ تین لاکھ بتیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، مزید دو ہزار دو سو پچپن لوگوں کی موت ہوئی۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ستاسی ہزار سے تجاوز کر گئی۔