انسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سید کلیم امام کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی سنٹرل زون مسرور عالم کولاچی اور سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے HID اور LED لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف ‏انفورسمنٹ مہم کا آغاز کر دیا گیا

اس سلسلہ میں افسران بالا کے حکم کے مطابق ہائی وے اور موٹر وے پر سفر کرنے والی ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف سخت انفورسمینٹ کی جا رہی ہے جن کے اندر ایچ آئی ڈی اور ایل ای ڈی لائٹس لگی ہوتی ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اپریل 2021 14:04

انسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سید کلیم امام کے احکامات ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک عبدالوھاب اعوان) انسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سید کلیم امام کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی سنٹرل زون مسرور عالم کولاچی اور سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے HID اور LED لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف ‏انفورسمنٹ مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔

اس سلسلہ میں افسران بالا کے حکم کے مطابق ہائی وے اور موٹر وے پر سفر کرنے والی ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف سخت انفورسمینٹ کی جا رہی ہے جن کے اندر ایچ آئی ڈی اور ایل ای ڈی لائٹس لگی ہوتی ہیں ۔

موٹروے پولیس پیٹ نمبر16 چیچہ وطنی کہ ڈی ایس پی سہیل افضل نے اردو پواءنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے بتایا کہ رات کے وقت ایچ آئی ڈی یا ایل ای ڈی ہیڈ لائٹ کا استعمال حادثے کا باعث بن سکتا ہے یہ بہت تیز لائٹ ہوتی ہے جو کہ سامنے سے آنے والی گاڑیوں کے لیے نقصان کا باعث ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے روڈ کے اوپر حادثات رونما ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)


لہذا ایسی تمام لائٹ والی گاڑیوں کو روک کر چالان بھی کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے ڈرائیوروں کو موثر بریفنگ بھی دی جا رہی ہے ۔اس کے علاوہ ان لائٹوں کو اتارا بھی جا رہا ہے اور ایسی گاڑیوں کو ہائی وے سے نیچے اتار دیا جاتا ہے ۔مزید برآں ڈرائیوروں کو بریف کیا جا رہا ہے کہ ایل ای ڈی اور ایچ آئی ڈی لائٹ کا استعمال قانوناً جرم ہے ۔تمام ڈیوٹی افسران کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کے اس وائلیشن کے خلاف سخت کارروائی کریں اور ایسی لائٹس کوریموو بھی کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :