زر عی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر نے یونیورسٹی ایف ایم 100.4 کی نشریات کی بحالی کا افتتاح کر دیا جو زرعی امور پر ملک میں ر واحد مکمل ریڈیو چینل ہے

ڈاکٹر آصف تنویر نے کہا کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے ریڈیو چینل کی نشریات گذشتہ چند ماہ سے تعطل کا شکار تھی

جمعرات 29 اپریل 2021 16:22

زر عی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر  نے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2021ء) زر عی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر  نے یونیورسٹی ایف ایم 100.4  کی نشریات کی بحالی کا افتتاح کر دیا جو زرعی امور پر ملک میں ر واحد مکمل ریڈیو چینل ہے۔ڈاکٹر آصف تنویر نے کہا کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے ریڈیو چینل کی نشریات گذشتہ چند ماہ سے تعطل کا شکار تھی۔

تاہم، پرنسپل آفیسر پبلک ریلیشنز اینڈ پبلیکیشنز ڈاکٹر جلال عارف اور ان کی ٹیم کی مخلصانہ کاوشوں کی وجہ سے اسے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے  انہوں نے پرنسپل آفیسر پبلک ریلیشنز اینڈ پبلیکیشنز ڈاکٹر جلال عارف، ڈپٹی رجسٹرار سید قمر بخاری اور براڈکاسٹنگ منیجر آل حیدر، ساجد فرید، اور سانوال ڈھلوں کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کورونا کی اس خوفناک صورتحال کے تناظر میں وہ ایف ایم کے ذریعے فیصل آباد اور گردو نواح کے لوگوں کو حفاظتی اقدامات، صحت مند غذاؤں اور دیگر ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی مہم کا اہتمام کریں گے، جبکہ آ ن لائن تعلیمی پیش رفت کے بارے میں بھی نوجوانوں کو معلومات دینے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کا روشن چہرہ سامعین تک پہنچائیں گے۔

ڈاکٹر جلال عارف نے کہا ریڈیو آج بھی سب سے موئثر میڈیا کے طور پر جانا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں ایف ایم ریڈیو لوگوں کو ہر وقت رہنمائی فراہم کرتا نظر آتا ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آبادملک کی ان چند یونیورسٹیوں میں شامل ہے جس کا اپنا ایف ایم ریڈیو چینل موجود ہے۔ فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے لہٰذا یہاں کسی اور سرکاری یونیورسٹی کے پاس یہ سہولت میسر نہیں اس لئے ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم یہاں کی طالب علم  اور کسان کمیونٹی کی رہنمائی کے لئے پروگرام نشر کریں۔