دُبئی کی کار پارکنگ میں فائرنگ کی وائرل ویڈیو جھوٹی نکلی، ملزم کو سزا ہو گئی
غیر ملکی ویٹر نے ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کے لیے ساؤنڈایفیکٹس کا سہارا لے کر جعلی ویڈیو بنائی تھی
محمد عرفان جمعرات 29 اپریل 2021 16:51
(جاری ہے)
اور پھر گولیوں کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں ۔ جس کے بعد یہ نوجوان جان بچانے کے لیے بھاگ اُٹھا تھا۔
یہ ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی۔ تاہم بعد میں پتا لگا کہ فائرنگ کا ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ نوجوان نے مشہوری کے لیے سارا ڈراما رچایا تھا اور بعد میں اس ویڈیو میں جعلی ساؤنڈ ایفیکٹس بھی شامل کر کے لوگوں کو پریشان کرنے کی کوشش کی تھی کہ وہ اس وقوعے کو سچ سمجھ لیں۔ تاہم پولیس نے اس ویڈیو کا نوٹس لینے کے بعد نوجوان ویٹر کو گرفتار کر لیا تھا۔ دُبئی پولیس کے دُبئی پولیس کے الیکٹرانک ایویڈنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ نوجوان کی ویڈیو میں سنائی دینے والی فائرنگ کی آوازیں اصلی نہیں تھیں بلکہ ویڈیو ریکارڈنگ کے بعد شامل کر کے لوگوں کویقین دلانے کی کوشش کی گئی۔ویٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس نے ایک کار پارکنگ میں ویڈیو بنا کر فائرنگ اور چیخوں کی آوازیں شامل کیں۔ وہ دوڑتے ہوئے اپنا موبائل کیمرہ اس طرح سے ہلاتا رہا جیسے وہ فائرنگ سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے اس نے گولی چلنے کے ساؤنڈ ایفیکٹس ایک فلم سے لیے تھے۔ اس نے یہ حرکت نئے فالوورز حاصل کرنے کے لیے کی تھی۔ عدالت نے ملزم کو لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں چھ ماہ قیداور پانچ ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.