اداکارہ حرا مانی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

حرا مانی کو لوٹنے کے بعد دونوں ڈاکو وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

اتوار 2 مئی 2021 10:45

اداکارہ حرا مانی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی ۔ 02 مئی 2021ء ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی کو اٴْن کے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں کچھ ویڈیوز ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی کی گاڑی اٴْن کے گھر باہر آکر رٴْکتی ہے جس میں سے سب سے پہلے اٴْن کا بڑا بیٹا باہر آتا ہے اور گھر کی گھنٹی بجاتا ہے ، اس کے بعد جیسے حرا مانی کا چھوٹا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے تو دو موٹرسائیکل پر دو ڈاکو آتے ہیں اور گن پوائنٹ پر کار میں موجود اداکارہ حرا مانی کو لوٹ لیتے ہیں ، حرا مانی کو لوٹنے کے بعد دونوں ڈاکو وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


اداکارہ اور اٴْن کے بچوں کو لوٹنے کی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین میں ایک خوف پیدا ہوگیا ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوگیا ہے کہ اب ہم اپنے گھروں کے باہر بھی محفوظ نہیں ہیں ، واضح رہے کہ حرا مانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، اٴْن کے شوہر مانی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے جبکہ اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔