شہر کے سکولوں میں قائم ویکسینیشن مراکز باقاعدہ کام شروع نہ کرسکے

پیر 3 مئی 2021 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے جن 10سرکاری سکولوں میں ویکسینیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ان میں سے بعض ویکسینیشن مراکز میں شہریوں کو تاحال ویکسینیشن لگانے کا آغاز نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایسے سکولوں میں اے پی ایس پبلک سکول ماڈل ٹائون بھی شامل ہیں۔ جہاں تمام انتظامات تو مکمل ہیں لیکن کرونا ویکسین لگوانے کے لئے آنے والے شہریوں کو ایکسپو سنٹر منتقل کیا جارہا ہے۔