ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

اس وقت جہلم میں 46 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 4 مئی 2021 16:43

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 4 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) اس وقت جہلم میں 46 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کرونا وائرس کے 9 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشت 86017 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2243 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 13 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل 2132 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت کل کرونا وائرس سے 63 اموات ہوئی ہیں۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 24856 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 762 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 22 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 2335 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 16155 پچاس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :