پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کی11.598 بلین روپے مالیت کے سودے ہو ئے

منگل 4 مئی 2021 18:13

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2021ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں پیر کے دن میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کی11.598 بلین روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 13,809 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونی کے ہوئے جن کی مالیت 3.527بلین روپے رہی۔

(جاری ہے)

جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہو نے واے سودوں کی مالیت 2.812 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.812بلین روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.018 بلین رو پے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 823.870ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئ خام تیل کے سودوں کی مالیت 589.270 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 583.748 ملین روپے ، کا پر کے سودوں کی مالیت 187.627 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 147.836 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 90.276 ملین روپی اور جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 4.459 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 11 لاٹس کے سودے ہو ئے جن کی مالیت 7.433 ملین روپے رہی۔#

متعلقہ عنوان :