فرانسی پارلیمنٹ میں قرار داد پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے ،جما عت اہلسنّت

قانون ناموس رسالت کی حفاظت جان سے بڑھ کر کریں گے ،یورپی یونین کے دبائو کو خاطر میں نہ لایا جائے

جمعرات 6 مئی 2021 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہا کہ فرانس کی پارلیمنٹ میں قرار داد منظور کرنا پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے ۔کسی ملک کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اسلامی مملکت پاکستان کے قانون مین ترمیم کے حکم نامے جای کرے۔ ایک مسلمان کیلئے اپنے آقا کریم ؐ کی ناموس و عزت سے زیادہ کچھ بھی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شان رسالت میں گستاخیاں کرنے والے مسلمانوں کو ایذا دے رہے ہیں۔ چند شر پسند عالمی امن کے دشمن بنے ہوئے ہیںمغرب کا دہرا معیار تشد کے فروغ کا سبب بنے گا۔

(جاری ہے)

جما عت اہلسنّت کے رہنمائوں مولانا ابرار احمد رحمانی،علامہ خلیل الرحمان چشتی،علامہ نسیم احمد صدیقی،علامہ سید عبد القادر شیرازی،مفتی عبد الحق سیفی،علامہ کامران قادری،مفتی بلال قادری،سید رفیق شاہ،مولانا الطاف قادری ،شفیع رانا قادری کا اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہنا تھا یورپی یونین کے دبائو میں آکر حکومت نے آئین پاکستان سے شق 295/C میں رد وبدل یا ختم کرنے کی کوشش کی تو مسلمانان پاکستان کا احتجاج سخت ہو گا ، ہم حکمرانوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں یورپ کے دبائو کو خاطف میں نہ لائیں، قانون ناموس رسالت کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کریں گے ۔