عدالتی کارروائی سے متعلق رپورٹنگ کو کوئی نہیں روک سکتا،بھارتی سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی پٹیشن میں کوئی ٹھوس چیز نہیں ملی جس کی بنا پر میڈیا کو عدالتی سماعت کو رپورٹ کرنے سے روکیں،جسٹس چندر

جمعرات 6 مئی 2021 15:51

عدالتی کارروائی سے متعلق رپورٹنگ کو کوئی نہیں روک سکتا،بھارتی سپریم ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) انڈین سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ میڈیا کو عدالتی سماعت کی رپورٹنگ سے کوئی نہیں روک سکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو الیکشن کمیشن کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالتِ عظمی نے یہ ریمارکس دیے ۔جسٹس چندرا چڈ نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کی پٹیشن میں کوئی ٹھوس چیز نہیں ملی جس کی بنا پر ہم میڈیا کو عدالتی سماعت کو رپورٹ کرنے سے روکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کرنا بھی اظہارِ رائے کی آزادی کے اندر آتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انڈین الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں یہ درخواست دائر کی تھی کہ مدراس کی ہائی کورٹ نے اسے بنا کسی ثبوت کے تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ الیکشن کے افسران ملک میں کورونا کی دوسری وبا کے ذمہ دار ہیں اور میڈیا کو ان زبانی کلامی باتوں کو رپورٹ کرنے سے روکا جائے۔گذشتہ ہفتے انڈیا کے الیکشن کمیشن نے سپریم کروٹ میں جا کر مدراس کی ہائی کورٹ کے 26 اپریل کو دیے جانے والے ریمارکس کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔عدالت نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے افسران کے خلاف قتل کے مقدمے کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔