الخدمت فائونڈیشن کے یتیموں،تعلیم وصحت اورریلیف پراجیکٹس چلانے کیلئے مخیر حضرات کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ ہی: انجینئر جمیل ا حمد کرد

جمعہ 7 مئی 2021 18:44

ٴْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکر دنے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن کے یتیموں،تعلیم وصحت اورریلیف پراجیکٹس چلانے کیلئے مخیر حضرات کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے مخیرحضرات الخدمت فائونڈیشن کاساتھ دیں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں بہتری اور وسعت لے آئیں الخدمت فائونڈیشن کی خدمات بلوچستان کے تمام دوردرازعلاقوں گوادرسے ژوب اور چمن تک بلاتفریق رنگ ونسل اورزبان ہیں ۔

ہم تعاون کرنے والے مخیر حضرات کے شکر گزاراور دیگر سے گزارش ہے کہ ہمارے دکھی انسانیت کی خدمت میں بھرپور ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے نصیرآبادکے شہر ڈیرہ مرادجمالی میں ڈونرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے نام امیر بشیر احمدماندائی ،خاوند بخش ،الخدمت فائونڈیشن نصیرآبادکے صدرعلی احمدماندائی ۔

(جاری ہے)

پروفیسر محمد ابراہیم ابڑوودیگر ذمہ داران معاونین اورسماجی سیاسی رہنما بھی موجودتھے ۔ڈونر کانفرنس میں مخیر حضرات تاجر برادری کسانوں نے الخدمت فائونڈیشن کیلئے لاکھوں نقدی اور وعدوں کا اعلان کیا۔معاونین ومخیر حضرات نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن واقعی دکھی انسانیت کا نام ہے ہم جہاں بھی پریشانی مصیبت وآفت دیکھتے ہیں سب سے پہلے الخدمت فائونڈیشن مددکیلئے پہنچتی ہے ۔

مخیر حضرات تاجربرادری اپنی آخرت بنانے اور پریشان حال عوام کی پریشانی کم کرنے کیلئے الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دے رہی ہے اس سے دلی سکون واطمینان اورآخرت کی کامیابی میسر آئیگی دیگر مقررین نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن کی تمام جدوجہد بلاتفریق رنگ ونسل صرف اللہ کی رضاوخوشنودی کیلئے کر رہے ہیں ۔ موجودہ پریشان کن صورتحال ،کرونامہنگائی کی وجہ سے معمولی مصیبت وپریشانی بھی کمزور مستحق لوگوں کیلئے بڑی مصیبت وپریشانی بن جاتی ہیں اگر مخیر حضرات الخدمت فائونڈیشن کا بھر پور ساتھ دیں توہم ان مشکلات وپریشانی میں کمی کر سکتے ہیں اللہ کی رضاوخوشنودی ،پریشان حال عوام کے مسائل کے حل،اصلاح معاشرہ کی اصلاح ،تربیت ،خدمت کیلئے ہماری جدوجہد صوبہ بھر میں جاری ہیں ہمارے معاشرے میں غربت بے روزگاری زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر برف غربت وپریشانی کا دور دورہ ہے عوام کو دووقت کا کھانا بھی میسر نہیں سرمایہ دار،مخیر حضرات اگر اس موقع پر پریشانی حال عوام کا ساتھ نہیں دیگی تویہ بے حسی ہوگی جو زندہ ذمہ دارمعاشرے کے شایان شان ہیں اس مشکل میں الخدمت ہی ہماراسہارابن گیاہے الخدمت فائونڈیشن کی خدمات قابل تقلید قابل تعریف اور قوم کو سنوارنے ،معاشرے کی اصلاح تعلیم وترقی کی خدمات ہیں اس حوالے سے الخدمت کی جتنی بھی تعریف کی جائیں کم ہیں ۔

دیگر فلاحی سماجی تنظیموں کو الخدمت کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ان کے کام میں وسعت بہتری آجائیں ۔مخیر حضرات ،فلاحی سماجی تنظیموں اور حکومتی اداروں کو انسانیت بچانے کی جنگ میں الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دینا چاہیے ۔