احتساب عدالت پشاور نے نجی بینک میں کروڑوں غبن کے الزام میں گرفتار سابق منیجر کو کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعہ 7 مئی 2021 22:47

ؑپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) احتساب عدالت پشاور کے جج شاہد خان نے کرپشن کے ذریعے نجی بینک میں کروڑوں روپے غبن کے الزام میں گرفتار سابق منیجر کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جب قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کے تفتیشی افسر نے ملزم بخت کرم خان ساکن مینگورہ سوات کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں دوبارہ پیش کیا تو اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پر الزام کہ وہ این آئی بی NIB بینک مینگورہ برانچ میں منیجر رہ چکے ہیں دوران ملازمت انہوں اپنے دوسرے ساتھی اورنگزیب میاں کیشیر کے ساتھ ملکر کرپشن کے ذریعے بینک کے رقم میں غبن کی اور بینک میں چار کروڑ اور 60لاکھ روپے کی خرد برد کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ۔

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے لہذا ملزم کو جسمانی کی بجائے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے عدالت نے نیب کی جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہی