دنیا بھر میں کورونا کے مزید آٹھ لاکھ 91ہزارنئے کیسز سامنے آگئے،15ہزارافرادہلاک

دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 42 ہزار 597 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،رپورٹ

ہفتہ 8 مئی 2021 16:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ 91 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے 15 ہزار کے قریب افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 76 لاکھ 829 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 85 ہزار 811 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 42 ہزار 597 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 186 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 50 لاکھ 72 ہزار 421 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 94 ہزار 911 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار 826 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے امریکا میں 64 لاکھ 99 ہزار 158 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 140 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 63 لاکھ 24 ہزار 757 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 38 ہزار 270 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 19 ہزار 393 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 50 لاکھ 87 ہزار 360 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 6 ہزار 101 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 47 ہزار 214 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 42 ہزار 465 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 49 لاکھ 98 ہزار 89 ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 12 ہزار 992 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 71 ہزار 843 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 598 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 31 ہزار 43 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 470 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 40 لاکھ 92 ہزار 747 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 78 ہزار 792 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 35 لاکھ 67 ہزار 408 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 85 ہزار 56 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 35 لاکھ 4 ہزار 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 45 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 445 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 96 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 746 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 109 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 120 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 957 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 54 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 797 ہو گئی ہے، جبکہ کل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 103 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 935 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 82 ہزار 731 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 986 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کل 7 لاکھ 52 ہزار 712 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔