بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ ، ری فیولنگ کی

ہفتہ 8 مئی 2021 23:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) بھارت سے آنے والے طیارے نے پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے نیو ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد آئیر پورٹ پر لینڈ کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نئی دہلی سے آنے والے طیارے نے ری فیولنگ کی ۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ کینڈین آئیر فورس کا ہے، کینڈین آئیر فورس کا طیارہ نیو دہلی سے آیا۔ حکام کے مطابق بھارت سے آنے والا طیارہ ری فیولنگ کے بعد بحرین روانہ ہوگا ۔