کراچی،ایس ایس پی کورنگی کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی جانب سے ماہ رمضان اور عید الفطر کی آمد کے پیش شہید اہلکاروں کے ورثاء میں عیدی مٹھائی اور تحائف تقسیم

ہفتہ 8 مئی 2021 23:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) ایس ایس پی کورنگی کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور عید الفطر کی آمد کے پیش نظر کورنگی ضلع کے شہید اہلکاروں کے ورثہ میں عیدی مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے گئے شہداء کے درجات بلندی کے لئے دعا کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ایس ایس پی کورنگی ، ایس پی لانڈھی ، ضلع کورنگی کے تمام ایس ڈی پی اوز نے شہید پولیس افسران و اہلکاروں کے گھر پر ان کے ورثائ کو عیدی مٹھائی اور تحائف پیش کیے۔

ضلع کورنگی کے 49 شہیدوں میں سے 40 شہیدوں کے ورثائ جو کے کراچی میں مقیم ہیں ان کے پاس ایس ایس پی کورنگی ، ایس پی لانڈھی ، ایس ڈی پی اوز کورنگی شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں سے انکے گھر پر جاکر انکے کیساتھ ملے اور انہیں پیار کیا انکے سر پر دست شفقت رکھا اپنے ہاتھ سے عید ، مٹھائی اور تحائف پیش کئے انکی خوشیوں میں شریک ہوئے اور شہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں مانگی گئی بقایا 09 شہداء کے خاندان جو اندروں سندھ یا دوسرے صوبوں میں مقیم ہیں انکی عیدی آئن لائن انکے اکاونٹ میں بھجوا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی کورنگی نے کہا کے عیدالفطر کے موقع پر ضلع کورنگی کے شہید اہلکاروں کے ورثہ کے ساتھ ہیں شہید اہلکاروں ملک و قوم کا سرمایہ ہیں جن کی لازوال قربانیوں کے سبب امن امان کی صورتحال بہتر ہے،انہوں نے کہا کہ شہدائ کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا جنہوں نے اپنی زندگی کی قربانی دیکر اس شہر اور ملک میں امن قائم کیا، ان شہیدوں کی لازوال قربانیاں ہمیشہ تاریخ میں سنہرے حروفوں سے لکھی جائیگی۔