یمن سے بارودی سرنگ پانی کے بہا ئوکے باعث سعودی عرب پہنچ گئی

باردوی سرنگ کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے قبضے میں لیکر ناکارہ بنا دیا

اتوار 9 مئی 2021 12:10

یمن سے بارودی سرنگ پانی کے بہا ئوکے باعث سعودی عرب پہنچ گئی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) سعودی عرب کے علاقے جازان میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الغامدی نے بتایا کہ یمن سے آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والی ایک باردوی سرنگ کو قبضے میں لے کر فوری طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ یہ بارودی سرنگ پانی کے ذریعے یمن سے بہتے ہوئے جازان کی ایک وادی میں آ گئی تھی۔ باردوی سرنگ کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر اسے قبضے میں لے لیا اور پھر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر کے اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :