تھانہ شمس کالونی کی حدودمیں فائرنگ سے دو افراد چل بسے

اتوار 9 مئی 2021 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) تھانہ شمس کالونی کی حدودمیں فائرنگ سے دو افراد چل بسے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں اشتیاق اور آفتاب شامل ہیں ،مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ،پولیس کے مطابق اشتیاق تھانہ صادق آباد میں تین افراد کے قتل کے الزام میں مفرور تھا،دوپارٹیوں کے درمیان عرصہ دراز سے جھگڑا چل رہا تھا، پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مزید تحقیقات شروع کردی گئیں