Live Updates

qجاپان،آ خری عشرہ رمضان مذہبی جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

اتوار 9 مئی 2021 17:30

r ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) جاپان میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ انتہائی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ لیکن تمام تر کورونا کی احتیاط کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس میں جاپان کے مختلف شہروں میں موجود مساجد میں تراویح کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز 27 رمضان المبارک کی شب کے موقع پر کئی مساجد میں ختم القران کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی قابلِ ذکر تعداد نے شرکت کی۔

اس حوالے سے اہم تقریب کا ناگاوا کین کی محمدی مسجد اودا کیو ساگامی ہارا میں منعقد ہوئی جس میں ختم القرآن اور محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔اس تقریب میں پاکستان کے معروف عالمی شہرت یافتہ قاری ظفر اقبال، حفظ ثاقب، چوہدری سلطان، سہیل، ندیم، حاجی اقبال، گلزار، مرزا اکرم، ملک یونس، مدثر، احمد بیگ، ملک اکرم، فراز، وحید، رانا اعظم، عظیم، شاہین، ملک دلشاد، ملک شمس، شیخ کاشف و دیگر مسجد انتظامیہ نے ذکر اللّٰہ محفل میں شرکت کر کے رمضان کی ستائیسویں شب دینی سعادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف سماجی شخصیت ملک یونس نے قاری صاحب محمدی مسجد اور مسجد انتظامیہ کا شکریہ کیا۔اسی حوالے سے ختم القران کی ایک اور اہم تقریب ایباراکی کین کی جامع مسجد المصطفیٰ میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی اور فجر تک اللّٰہ کے حضور اپنے گناہوں کی بخشش طلب کی، اس موقع پر سحری کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات