اسپین میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے نافذ ایمرجنسی ساڑھے چھ ماہ بعد ختم

اتوار 9 مئی 2021 17:30

اسپین میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے نافذ ایمرجنسی ساڑھے چھ ماہ ..
و میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) اسپین میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے نافذ کردہ ایمرجنسی ساڑھے چھ ماہ بعد ختم کر دی گئی ہے۔ اسپین کا شمار گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی تک ان یورپی ممالک میں ہوتا تھا، جو کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

وہاں تقریباًساڑھے چھ ماہ قبل نافذ کی جانے والی ہنگامی حالت کے تحت عوامی زندگی کو بہت حد تک محدود کر دیا گیا تھا۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بارہ بجے یہ ایمرجنسی اٹھا لی گئی۔ کل تک عوام کے لیے ملک کے مختلف علاقوں کے مابین سفر کی بھی ممانعت تھی۔ اتوار کے دن سے ملکی شہری بڑے بڑے شہروں کے درمیان اور ساحلی علاقوں تک کا داخلی سفر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :