ض*کابل اسکول دھماکوں نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے زخم تازہ کردئیے ،شہبازشریف

اتوار 9 مئی 2021 20:30

لله* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز نے گزشتہ روز ہونے والے کابل بم دھماکوں میں قیمتی جانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل اسکول دھماکوں نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے زخم تازہ کردئیے ۔ جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے افغان دارالحکومت کابل میں اسکول دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت طلبہ کی تھی ، اس بہیمانہ واقعے نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے زخم تازہ کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ روز کابل میں اسکول کے قریب بم دھماکوں میں طالبات سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے، یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب افغانستان سے امریکی افواج طویل جنگ کے بعد واپس روانہ ہو رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکول پر کار بم حملے میں جاں افراد کی تعداد 59اور زخمیوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے جب کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی مذمت بھی کی ہے۔'