ژ*پنوعاقل،تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق ، چار افراد زخمی

اتوار 9 مئی 2021 20:30

V پنوعاقل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) سانگی تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔ ایمبولینس ڈرائیور کے مطابق نامعلوم افراد نے فوت ہونے والے مسافر کی جیب کاٹ کر پیسے اور قیمتی سامان نکال لیا،۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنوعاقل سانگی تھانہ کی حدود میں کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ چار سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں فوت شدہ مسافر کی نعش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال پہنچایا گیا سرکاری ایمبولینس کے ڈرائیور عبدالجبار قاضی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جب میں جائے وقوع پر پہنچا تو فوت ہونے والے مسافر شخص کی نامعلوم افراد نے جیب کاٹ کر قیمتی سامان نکال ہے نعش کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے جائے وقوع سے مذکورہ مسافر کوچ کا ڈرائیور آنے والی کوچ میں چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈرائیور اور مدد کرنے والی مسافر کوچ کے ڈرائیور اور کوچ کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔