ایف بی آ رنے ہائوسنگ سکیموں میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی

موٹروے سے ملحقہ علاقوں میں نئی قائم ہونے والی غیر رجسٹرڈ ہائوسنگ سکیموں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے سروے ہوگا

پیر 10 مئی 2021 13:23

ایف بی آ رنے ہائوسنگ سکیموں میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والوں کے ٹیکس معاملات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے موٹروے،رائیونڈ روڈ ،ملتان روڈ اور فیروز پور روڈ پر قائم ہائوسنگ سکیموں میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی ۔ایف بی آر کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے مالیت کے اپارٹمنٹس فروخت کرنے والے یڈویلپرز اور بلڈرز کے ٹیکس معاملات کی بھی چھان بین کریں گی ۔

(جاری ہے)

ودہولڈنگ سٹیٹمنٹس جمع نہ کرانے والی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ موٹروے سے ملحقہ علاقوں میں نئی قائم ہونے والی غیر رجسٹرڈ ہائوسنگ سکیموں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے سروے ہوگا۔رائیونڈ روڈ،ملتان روڈ اور فیروز پور روڈ پر رئیل اسٹیٹ کے بڑے سرمایہ کاروں کے ٹیکس معاملات کی بھی چھان بین ہوگی۔ہائوسنگ سکیموں میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے غیررجسٹرڈ انویسٹرز کے ذرائع آمدن سے متعلق بھی چھان بین کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :