فرانس میں برفانی تودہ گرنے سے سات کوہ پیما ہلاک

ایلپس کے پہاڑی سلسلے کے علاقے ساووئی میں کوہ پیما چوٹی عبور کرنے کی کوشش میں برفانی تودے کی زد میں آگئے

پیر 10 مئی 2021 18:09

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) فرانس میں پہاڑی سلسلے میں برفانی تودہ گرنے سے 7 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں ایلپس کے پہاڑی سلسلے کے علاقے ساووئی میں کوہ پیما چوٹی عبور کرنے کی کوشش میں برفانی تودے کی زد میں آگئے،دو الگ الگ مقامات پر تھوڑے تھوڑے وقفے سے پیش آنے والے ان واقعات میں 7 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے کوہ پیماوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔حکومت نے موسم کی خرابی کی وجہ سے چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماوں سے بیس کیمپ سے واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :