بھارتی سکھ تنظیم کا پاکستان سے مذہبی یاترا کیلئے سرحد کھولنے کا مطالبہ
جمعہ 3 جولائی 2026 22:10
(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مشترکہ خط پر جموں و کشمیر کے اعتدال پسند علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق، جموں و کشمیر کے دو سابق وزرائے اعلیٰ اور بھارتی خفیہ ادارے "را" کے سابق سربراہ سمیت متعدد نمایاں شخصیات نے دستخط کیے ہیں۔
دل خالصہ کے رہنما کنور پال سنگھ نے کہا کہ خط میں کرتارپور صاحب راہداری دوبارہ کھولنے کے مطالبے کا خیرمقدم کیا گیا ہے، تاہم دونوں حکومتوں کو واہگہ۔اٹاری سرحد بھی مذہبی یاترا، تجارت اور خطے کی معاشی ترقی کے لیے کھولنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مضبوط ہوں گے اور خطے میں اعتماد کی فضا بہتر ہوگی۔بیان کے مطابق مشترکہ خط میں جموں و کشمیر کے معاملے پر مذاکرات کی بحالی، 2004 سے 2007 کے دوران طے پانے والے مذاکراتی فریم ورک پر دوبارہ غور، عسکری موجودگی میں کمی اور کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر بھی زور دیا گیا ہے۔ دل خالصہ کے مطابق اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ان تجاویز کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔کنور پال سنگھ نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی سفارتی کوششیں علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے مثبت پیش رفت ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کو پاکستان کے حوالے سے سخت گیر پالیسی ترک کرتے ہوئے کشیدگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہییں تاکہ دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیان پائیدار امن کی راہ ہموار ہو سکے۔ ان کے بقول جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کا انحصار بھارت اور پاکستان کے درمیان پرامن تعلقات پر ہے، جبکہ پنجاب میں دیرپا امن بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
صدر مملکت آصف زرداری لندن سے پاکستان پہنچ گئے
-
ایرانی میزائل حملوں سے اردن میں امریکی فضائی اڈے پر موجود کئی فوجی طیاروں کو نقصان
-
پاکستان سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں حوثیوں کیخلاف فضائی کارروائی پر غور کررہا ہے
-
بھارتی ریاست اترپردیش میں سہارنپور کی 115 سالہ قدیم مسجد منہدم کرنے پر مودی حکومت کو سیاسی، میڈیا اورسماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا
-
بھارت، نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں 22 سالہ لڑکی قتل
-
لیک شدہ انٹیلی جنس فائلوں نے سوڈان میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کو بے نقاب کر دیا
-
سوشل میڈیا اصلاحات پرتنقید مسترد، امریکا سے تعلقات کو کوئی خطرہ نہیں،آسٹریلیا
-
جنگ لڑنے پر دنیا بھر میں امریکا کی ساکھ متاثر ہوئی، عباس عراقچی
-
برطانیہ کی اسرائیل مخالف پابندیاں اہم ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
امریکا ایران جنگ میں شدت ، تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
-
نائن الیون حملوں کے بعد 2 فائر فائٹرز نے مجھے 1 عمارت سے جان بچانے کیلئے نکالا تھا، ٹرمپ
-
آبنائے ہرمزمیں 2 امریکی بحری جہازوں ، 8 آئل ٹینکروں ، 10 دیگر جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.