Live Updates

خلیجی ریاستوں کا سیکیورٹی کیلئے امریکا پر مکمل انحصار کم، پاکستان سمیت نئے شراکت دار بنانے کی کوشش

جمعہ 3 جولائی 2026 22:38

خلیجی ریاستوں کا سیکیورٹی کیلئے امریکا پر مکمل انحصار کم، پاکستان ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد خلیجی تعاون کونسل کے ممالک اپنی سیکیورٹی کی حکمتِ عملی پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کار کا کہناتھا کہ خلیجی ریاستیں امریکا پر مکمل انحصار کم کرتے ہوئے پاکستان، ترکی، مصر، چین، روس اور یورپی ممالک سمیت مختلف شراکت داروں کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پہلے ہی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کر چکا ہے جبکہ خطے میں مشترکہ سیکیورٹی تعاون کے نئے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔جنگ کے دوران ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں اور بعض شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کئی خلیجی ممالک اسرائیل کی علاقائی فوجی کارروائیوں کو بھی اپنے لیے خطرہ تصور کرتے ہیں۔

اس کے باوجود خلیجی ریاستوں نے ایران کے ساتھ رابطے ختم نہیں کیے بلکہ تعلقات بہتر بنانے اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔ ماہرین کی رائے کے مطابق مضبوط اقتصادی روابط مستقبل میں کشیدگی کم کرنے اور حملوں کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک امریکا کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاہم آئندہ اپنی سلامتی کے لیے متبادل شراکت داروں اور علاقائی خودمختاری پر زیادہ توجہ دیں گے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات