وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کا داتا دربار کا دورہ

مزار داتاگنج بخش پر حاضری دی اورمزار اقدس پر پھولوں کی چادر چڑھائی

پیر 10 مئی 2021 19:16

وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کا داتا دربار کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے بادشاہی مسجد میں ختم قرآن پاک کی محفل میں خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ومذہبی امور نبیل جاوید، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد بابر سلطان گوندل، خطیب وچیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان ڈاکٹر عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاںصوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے داتا دربار کا دورہ کیا۔اس موقع پہ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے مزار داتاگنج بخش پر حاضری دی اورمزار اقدس پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،ملک وقوم کی ترقی خوشخالی سا لمیت اور کروناجیسے موذی و ائرس سے نجات کے لئے دعا بھی کی۔